برطانوی شہری سری لنکا کا غیر ضروری سفر نہ کریں، برطانوی دفتر خارجہ

July 05, 2022

فائل فوٹو

سری لنکا میں جاری بد ترین معاشی بحران کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ملک کا سفر کرنے کے حوالے سے نئی ہدایات دے دیں۔

برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانوی شہری سری لنکا کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔

دفتر خارجہ کے مطابق سری لنکا شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، معاشی بحران کے باعث سری لنکا میں خوراک، دوا اور ایندھن کی قلت ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کئی ماہ سے بد ترین معاشی بحران کا شکار سری لنکا نے دیوالیہ ہونے کا اعتراف کرلیا۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ سری لنکا دیوالیہ ہو گیا ہے، معاشی بحران اگلے سال کے آخر تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔