IMF سے معاملات ایک ڈیڑھ ہفتے میں طے ہو جائینگے، وزیر پٹرولیم

July 06, 2022

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) سے آئندہ ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں معاملات طے پا جائیں گے،بنیادی معاملات طے پا گئے ہیں، آئی ایم ایف سے پیپر ورک چل رہا ہے، پھر رقم کی منتقلی کا مرحلہ شروع ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بنیادی معاملات طے پا گئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے پیپر ورک چل رہا ہے، ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں معاملات طے ہو جائیں گے پھر رقم کی منتقلی کا مرحلہ شروع ہوگا۔ مصدق ملک نے کہا کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔