اپنی سرزمین کسی کو بھی دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دیں گے، طالبان سربراہ

July 06, 2022

طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پڑوسی ممالک اور دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان دوسرے ممالک کے خلاف اپنی سرزمین کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

طالبان سربراہ نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک بھی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں، امریکا سمیت تمام دنیا سے اچھے مضبوط سفارتی، سیاسی اور معاشی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ اپنے لوگوں کے تمام مسائل سے آگاہ ہے، معیشت کو مضبوط کرنا اور تمام مسائل حل کرنا ہماری اور قوم کی مشترکا ذمہ داری ہے۔