میرا منہ کھلا تو بات نیٹو کے ٹرکوں تک چلی جائے گی، شاہ محمود

July 06, 2022

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرا منہ کھلا تو بات نیٹو کے ٹرکوں تک چلی جائے گی۔

ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 جولائی کو آپ نے فیصلہ کرنا ہے، عمران خان بتانے آرہے ہیں، سازش کیسے ہوئی اور عدم اعتماد کون لے کر آیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مدمقابل سیاسی جماعتیں اپنے کچھ علاقوں تک محدود ہوچکیں، حکمرانو ں نے چند دنوں میں ملکی معیشت برباد کر دی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو عوامی دباؤ پر جلد الیکشن کا اعلان کرنا پڑے گا، ایک سازش کے تحت مداخلت کر کے عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری اور عوام کو ریلیف دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔