بچے پر تشدد، پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا

July 07, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بازار پولیس نے 8 سالہ معصوم بچے پر تشدد کرنے والے باپ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی (انویسٹیگیشن) ویسٹ کے مطابق متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 555/2022زیر دفعہ 328A/506تھانے میں درج ہے۔ملزم اسماعیل ولد ابراہیم متاثرہ بچے کا والد ہے اور مدعی مقدمہ کا شوہر ہے۔ ملزم نے بیٹے کی آواز سے نیند خراب ہونے پر 8 سالہ اسد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔