کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شر قی نے میر رضا قتل کیس میں مقتول کے بزنس پارٹنر احمد بھردے اور اُسکے بھائی عبداللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت میں پیش ہو کر ا حمد بھردے اور عبداللہ بھردے کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔