کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں کوڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی ملے گا، منصوبے پرقریباً 14 ارب روپے لاگت آئے گی، تعمیراتی کام آئندہ ہفتے شروع ہوگا اور منصوبہ 12 ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایف ڈبلیو او ہیڈ بریگیڈیئر عدنان اختر علی، اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عمران اصغر، ایڈمنسٹریٹو ڈی ایچ اے بریگیڈیئر امیر نواز خان، سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر وسیم شمشاد، رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، سید نجمی عالم، کرم اللہ وقاصی، احمد علی صدیقی، اسداللہ خان، عبدالرقیب اور پی ڈی ڈملوٹی محمد زاہد بھی موجود تھے۔