دعا کیس، نکاح خواں و گواہ کو ضمانت نہ مل سکی

July 07, 2022

فائل فوٹو

دعا زہرا مبینہ اغواء کیس میں نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر کی درخواست ضمانت مسترد ہوگئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا مبینہ اغواء کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دونوں ملزمان (نکاح خواں اور گواہ)کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جب تک کیس کا ضمنی چالان نہیں آجاتا ملزمان کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

درخواست گزار نے کہا کہ پولیس نےکیس کا سی کلاس چالان پیش کیا ہے، پولیس نے ہمیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ نکاح خواں غلام مصطفیٰ اور گواہ اصغر عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔