جیکولین فرنینڈس اداکاری سے قبل شعبہ صحافت سے وابستہ تھیں، بھارتی میڈیا

July 16, 2022

ممبئی (آئی این پی) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بولی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل شعبہ صحافت سے وابستہ تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین نے سری لنکا سے شعبہ ابلاغ عامہ کی ڈگری حاصل کی اور مقامی چینل میں بحیثیت رپورٹر اپنے فرائض انجام دیے، بعد ازاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور بھارت کی نامور اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے فلم آلہ دین سے بولی وڈ میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہریت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔اداکاری سے قبل جیکولین نے ماڈلنگ کی، انہوں نے سری لنکا کی ملکہ حسن 2006 کا تاج بھی اپنے سر پر سجایا تھا۔ وہ اپنے اب تک کے کیریئر کے دوران مختلف تنازعات کا بھی شکار رہی ہیں۔