نیب قانون میں ترامیم کیخلاف عمران کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

July 16, 2022

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نیب قانون میں ترامیم کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، سماعت 19جولائی کو ہوگی ۔عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں حالیہ ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا۔بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ بھی شامل ہونگی۔ عمران خان کی درخواست پر سماعت 19 جولائی کو ہوگی۔