سونا فی تولہ 3500 روپے سستا

August 03, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 3500 روپے فی تولہ کی کمی ، چاندی کی قیمت میں 10روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1774 ڈالر سے بڑھ کر 1780 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3500 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 54ہزار 900 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3001روپے کی کمی سے ایک لاکھ 31ہزار 945روپے ہو گئی ہے۔