اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز تیزی، انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ

August 04, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا تیسرا مسلسل مثبت دن رہا، تین دنوں میں 100 انڈیکس ساڑھے تیرہ سو پوائنٹس اونچا ہوا ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس میں آج کاروبار کے اختتام تک 356 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 41 ہزار 425 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 630 پوائنٹس رہی تھی۔

حصص بازار میں آج 27 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 960 ارب روپے ہے۔