پاکستان کی مسلح افواج بہادر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہیں، آئی ایس پی آر

August 06, 2022

راولپنڈی(جنگ نیوز) پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بہادر کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہیں۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے خلاف 1095 دن کا بدترین محاصرہ اور وحشیانہ مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ پاک فوج کی جانب سے شہدائے کشمیر کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت بھی پیش کی گئی۔