گلوکارہ نتاشہ بیگ اور موسیقار نوید ناشاد کی قہقہوں سے سجی گفتگو آج ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

August 06, 2022

کراچی (جنگ نیوز) معروف گلوکارہ اور نغمہ نگار نتاشہ بیگ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے وائی فائی کا پاس ورڈ”آئی لو یو بولو“ رکھا، سننے والے پہلے مجھے ”آئی لو یو“کہتے اور پھر پاسورڈ مانگتے۔ اب اُسے تبدیل کرکے ”سو روپے گھنٹا“ رکھ دیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران معروف موسیقار نوید ناشاد بھی موجود تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے آج تک ”کوک اسٹوڈیوز“ والوں نے نہیں بلایا۔ دونوں آرٹسٹوں نے پروگرام کے دوران اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔ معروف شاعر سلمان گیلانی نے بھی اپنے مزاح سے بھر پور اشعار سنا کر اسٹوڈیوز میں رنگ بکھیر دیئے۔ ”ہنسنا منع ہے“ تابش ہاشمی کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔