راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ہونے والی وارداتوں میں شہری 14 موٹرسائیکلوں طلائی ز یورات ، موبائل فونز ، نقدی ، اوردیگر سامان سے محروم ہوگئے۔ تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں عمران سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ، تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں عمران سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ، نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا ،تھانہ ترنول سے حسین کا موبائل فون ، تھانہ شالیمار کی حدود سے مظہر کا موبائل فون ، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں محبوب کا موبائل ، تھانہ سہالہ کے علاقہ میں حیدر کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ تھانہ کھنہ کے علاقہ میں مجاہد سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون ، تھانہ ترنول کے علاقہ میں عامر کی دکان سے موبائل فونز ، نقدی ، لیپ ٹاپ، تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں عرفان کا موبائل فون ، تھانہ سہالہ کے علاقہ میںالفت کا سامان مالیت 3 لاکھ روپے، تھانہ کورال کے علاقہ میںکلیم کے گھر سے 80 ہزار روپے ، وقار کے گھر سے پسٹل اور دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔

August 07, 2022