گھرمیں مردہ پائے جانے والے وکیل کے قتل کامقدمہ درج

August 07, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)دواگست کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے وکیل کے قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ کراچی کمپنی کو ثناء اللہ نے بتایا کہ سائل کا بڑا چچا زاد بھائی سمیع اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ اسلام آباد بارایسوسی ایشن میں بطور وکیل وکالت کرتا تھا ۔ 2اگست کو چچا جہانگیر نے سمیع اللہ کاکڑ کوکال کی لیکن اس سے رابطہ نہ ہو اجس پرانہوں نے مجھے کہاکہ تم جاکر اسے چیک کرو جس پر میں سمیع اللہ کی رہائش پر پہنچا تو گھر کے باہر اس کی گاڑی کھڑی تھی شمریز نے 15ا ور 1122پر کال کی ہوئی تھی جبکہ پولیس اور 1122کاعملہ پہلے سے ہی پہنچا ہوا تھا ۔ پولیس نے دروا زہ توڑاتوہم نے دیکھا کہ سمیع اللہ اپنے کمرہ میں ا وندھے منہ پڑہواتھا جس کی لاش سوجھی ہوئی تھی۔مجھے یقین ہے کہ نامعلوم ملزمان نے میرے چچا زاد بھائی کو قتل کردیا۔