بے بی شارک بگ فلم آئندہ برس ریلیز کی جائے گی

August 07, 2022

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں کی مقبول ترین نظم بے بی شارک اب ایک فلم کی شکل میں پیش کی جائی گی۔بے بی شارک بگ مووی کے ٹائیٹل پر مبنی اس فلم کو 2023 کی چھٹیوں کے موقع پر ریلیز کیا جا رہا ہے ۔اس سے پہلے بے بی شارک سیریز کو 2020 میں ریلیز کیا گیا جو 40 مختلف اقساط پر مبنی تھا ۔ بے بی شارک بگ نامی اس شو میں کورین وائس اوور آرٹسٹ نے ڈبنگ کی ۔بے بی شارک بگ فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پیراماونٹ پلس پر نشر کیا جائے گا ۔فلم کی کہانی بے بی شارک اس کی فیملی میں شامل ڈیڈی شارک اور ممی شارک کے گرد ہے جو ہجرت کرکے شارک کے ایک بڑے شہر چومپ سٹی میں رہنے لگتے ہیں۔ نئی جگہ میں رہنے کی وجہ سے بے بی شارک اپنے دوست ولیم کو مس کرتا ہے ۔ اسے سمندر میں امن قائم رکھنے کے لئے اسٹرینا نامی اسٹارفش سے مقابلہ کرنا ہے جو جادو سے اسکا میوزیکل گفٹ چرا کر سمندر پر راج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔