صدر بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مسلسل دوسرے روز منفی آ گیا

August 07, 2022

فوٹو: فائل

امریکی صدر جو بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مسلسل دوسرے روز منفی آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون کے مطابق اب صدر بائیڈن آئیسولیشن ختم کر کے عوامی مصروفیات اور سرکاری دوروں میں شامل ہوں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر 21 جولائی کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کا ایک بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد 30 جولائی کو دوبارہ مثبت آیا تھا، جس کے بعد وہ دوبارہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔