پاک افواج کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

August 08, 2022

پاکستان کی افواج نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ شاباش ارشد ندیم، آپ نے پاکستان کو قابل فخر بنا دیا۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔