اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں بارش

August 08, 2022

اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر، پنجاب، سندھ، بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

بارش کی وجہ سے ٹھٹھہ، میرپورخاص، بدین، عمرکوٹ، ٹنڈو الہ یار اور چمبڑ سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوا۔

چمن سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسے، مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔