کریمیا میں روسی فوجی ایئربیس میں دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ماسکو

August 09, 2022

فوٹو: فائل

کریمیا میں روس کے فوجی ایئربیس میں دھماکے ہوئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کریمیا کے فوجی ایئر بیس میں دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ کریمیا کے روسی ایئر بیس کے گوادام پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ روسی ایئر بیس میں ایوی ایشن گولہ بارود میں دھماکے ہوئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق دھماکوں سے روسی ایئر بیس کے فوجی سازوسامان کو نقصان نہیں پہنچا۔