آئی جی خیبر پختونخوا نے صوبے میں طالبان کی موجودگی کے تاثر کو رد کردیا

August 09, 2022

فوٹو: فائل

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے صوبے میں طالبان کی موجودگی کے تاثر کو رد کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ گزشتہ 20 سال سے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ایم پی اے لیاقت خان پر فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ علاقے کی جیوفینسگ کر کے کچھ مشبتہ لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔