چیف منسٹر کا بگڑا ہوا بیٹا ہونا کوئی سرکاری عہدہ نہیں، عطااللّٰہ تارڑ

August 09, 2022

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطااللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہمیرا نہیں خیال کہ چیف منسٹر کا بگڑا ہوا بیٹا ہونا کوئی سرکاری عہدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہکیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ وزیراعلیٰ کا بیٹا کس حیثیت میں بات کر رہا ہے؟

عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ زیادہ ردعمل نہ دکھائیں، آپ صرف اس پر معذرت خواہانہ ہو رہے ہیں جو گل نے کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی طرف سے ابھی تک شہباز گل کے بیانات کی کوئی مذمت نہیں آئی۔