خواجہ آصف کا عمران خان پر ٹی ٹی پی کو ویلکم کہنے کا الزام

August 10, 2022

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو ویلکم کہنے کا الزام لگادیا۔

قومی اسمبلی میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک طالبان کا مسئلہ صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہو رہے ہیں، اب کے پی میں تحریک طالبان کے خلاف جلوس نکالے جارہے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سرحد کے دونوں جانب تناؤ ہے، جس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان حکومت نے تحریک طالبان کو ویلکم کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان کے معاملہ پر پارلیمان کو 2 مرتبہ بریفنگ دی گئی ہے، ٹی ٹی پی سے بات چیت چل رہی ہے لیکن خطرہ بڑھ رہا ہے۔