بھارتی ٹیم سے باہر ہونے والے ایشان کشن کا دلچسپ احتجاج

August 10, 2022

فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں سے نوجوان بلے باز ایشان کشن کو آؤٹ کردیا گیا۔

بھارتی ٹیم میں سابق کپتان ویرات کوہلی اور تجربہ کار کے ایل راہول کی واپسی ہوئی جسے دیکھتے ہوئے ٹاپ آرڈر کھلاڑی ایشان کشن کو باہر کردیا گیا۔

رواں سال ایشان کشن نے بھارت کی جانب سے 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں انہوں نے 30.71 کی قابلِ ذکر اوسط سے 430 رنز بنائے۔

تاہم ٹیم سے آؤٹ ہونے کے بعد فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے ایک نظم شیئر کی۔

اپنی تصویر کے ساتھ اسٹویرز پر جو نظر انہوں نے شیئر کی وہ کچھ یوں ہے۔

کہ اب ایسا بننا نہیں، بھلے گھائل (زخمی) ہوجانا
تجھے فول (بیوقوف) سمجھے کوئی تو فائر (آگ) ہوجانا
بیلا (نام) پیچھے رہنا مگر سب سنبھال لینا تو
ان سب آگے والوں کی طرح نہ غائب ہوجانا
میری بات سن میں ہیٹ (نفرت) دے کر کہاں جاؤں گا؟
یا پھر ایسا کہوں ہیٹ (نفرت) لے کر بدل جاؤں گا

خیال رہے کہ ایشان کشن کو ٹیم کے ریزرو تین کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔