قاسم سوری FIA دفتر میں پیش نہ ہوسکے

August 11, 2022

فائل فوٹو

سابق ڈپٹی اسپکر قاسم سوری تاحالوفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے دفتر میں پیش نہ ہو سکے۔

قاسم سوری کا ایف آئی اے میں طلبی پر کہنا ہے کہمیں نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے۔

قاسم سوری نے کہا ہے کہ مجھے ایف آئی اے کا نوٹس کل کوئٹہ کے گھر پر موصول ہوا تھا، کوئٹہ کے لیے فلائٹ دستیاب نہیں، ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو آج ساڑھے 11 بجے ایف آئی اے کوئٹہ میں طلب کیا گیا تھا۔