کابل: افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللّٰہ حقانی خودکش دھماکے میں جاں بحق

August 11, 2022

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللّٰہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔

افغان خبر ایجنسی کے مطابقکسی گروپ نے تاحال دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دھماکے میں ہونے والی اموات کی تعداد بھی معلوم نہیں ہوسکی۔