25 مئی کا مارچ روکنے والے پولیس افسران کے خلاف ایکشن

August 11, 2022

25 مئی واقعے میں ملوث پولیس افسران کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ 12 ایس ایچ اوز کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے۔

وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے جن رہنماؤں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کے خلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اورخواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں، اداروں کی جانب سے کہا گیا تو نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔