کورنگی کازوے میں گرنے والے میاں بیوی مل گئے

August 13, 2022

کراچی کے علاقے کورنگی کازوے ندی میں گرنے والے میاں بیوی جام صادق پل کے قریب سے مل گئے۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ میاں بیوی اپنی مدد آپ کے تحت کازوے ندی سے محفوظ نکل آئے۔

بارش کے بعد کورنگی کراسنگ پر واقع ندی بپھر گئی ہے۔ سڑک پر ندی کا پانی آنے کے بعد اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ ریلے میں پھنسے 7 افراد کو نکال لیا گیا۔