مصر: قاہرہ کے گرجا گھر میں آگ لگنے کے بعد بھگدڑ، 41 افراد ہلاک، 50 زخمی

August 14, 2022

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے گرجا گھر میں آگ لگنے کے باعث41 افراد ہلاک ہوگئے۔

قاہرہ سے خبر ایجنسی کے مطابق گرجا گھر میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 50 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات آگ لگنے کی وجہ سے مچنے والی بھگدڑ کے باعث ہوئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

مصری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فارنزک شواہد کے مطابق گرجا گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔