مختلف مذہبی ،سیاسی جماعتوں کے تحت تقریبات، ریلیاں نکالی گئیں

August 15, 2022

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان کے75 و یں یوم آزادی پر مختلف مذہبی ،سیاسی جماعتوں کے تحت تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،ریلیاں نکالی گئیں،تفصیلات کے مطابقمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متحدہ کے مرکز بہادرآباد میں پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا، ملک کی سلامتی و خوش حالی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ، ملک کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام اضلاع اور کراچی کے تمام ٹاؤنز میں بھی پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقاریب ہوئیں، جبکہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا،جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر ادارہ نورحق کے باہر پرچم کشائی کی گئی اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع شرقی کے تحت بیت المکرم مسجد تا یونیورسٹی رو ڈ ریلی کا انعقاد کیا گیا ،حافظ نعیم الرحمٰن نے تقریب پرچم کشائی اورریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک پر 75سال سے انگریزوں کے غلام جاگیردار اور وڈیرے قوم پر مسلط ہیں، پاکستان سنی تحریک کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور سمینار کا انعقاد کیا گیا ،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے مرکز اہلسنت پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے کہا کہ تحریک آزادی میں علماء کا اہم کردارہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زکریا گوٹھ ٹول پلازہ میں ٹیم شاہین کے زیراہتمام تقریب جشن آزادی اور پٹیل پاڑہ میں پرچم کشائی کی تقریبات سے خطا کرتے ہوئے کیا ،تحریک لبیک پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی ڈویژن کی جانب سے بھی سوک سینٹر تا مزار قائد عظیم الشان لبیک آزادی مارچ کا انعقاد کیا گیا ، رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے،دریں اثنا مرکز جما عت اہلسنّت کراچی نزد مزار قائد پریڈی اسٹریٹ پر یوم آزادی کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت امیر جما عت اہلسنّت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کی ۔