• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کے تحت تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے تحت عالمی اسلامو فوبیا ڈے کو تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منایا گیا،ملک بھر میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ آگاہی کیمپ سمینار ز،کانفرنسزکا انعقاد کیا گیااور ریلیاں نکالی گئیں،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کا اسلامو فوبیا کے خلاف یوم تحفظ ناموس رسالت ؐمنانا قابل تحسین ہے،سوشل میڈیا پر اسلامی مقدسات کے خلاف توہین آمیز مواد کو ہٹایا جائے، ایسی ویب سائٹ کو پی ٹی اے اور ایف آئی اے فوری پابندی لگائیں اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کویقینی بنایا جائے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کراچی میں لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا اور اجتماعات سے خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید