کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا لیاری ندی میں جاری پانی کی سپلائی کے کام کا دورہ، اس موقع پر میئر نے کہا کہ پانی کی چوری روکنے اور شفاف فراہمی یقینی بنانے کے لیے کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے کھلی اور اوپر کی سطح پر پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں 33 انچ قطر کی پائپ لائنوں کے ذریعے 10 ایم جی ڈی پانی لیاری کے آخری حصے تک فراہم کیا جائے گا ۔ کام 30جون سے پہلے مکمل کر کے لیاری کے عوام کے لیے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے۔