کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ مساجد و مدارس کی آزادی و حرمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے داؤد چورنگی ملیر کے قریب کے ٹی سی بس ڈپو میں واقع پچاس سالہ قدیم جامع مسجد مفتی محمود کی تعمیر نو کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مسجد کی تعمیرِ نو کا سنگ بنیاد رکھا۔ مسجد کو تقریباً سات ماہ قبل 22 اگست 2025ء کو بی آر ٹی منصوبے کے تحت مسمار (شہید) کردیا گیا تھا۔