• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل غزہ اور فلسطین کے مسلمان مزاحمت کی راہ پر قائم ہیں، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کا مسلمانوں کے خلاف اتحاد ہے، اہل غزہ اور فلسطین کے مسلمان مزاحمت کی راہ پر قائم ہیں،مشرق وسطیٰ کے خطے میں جنگ کو وسعت ،لبنان، شام اور ایران کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی جارہی ہے، مزاحمتی قیادت ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو ترجیح اور طاغوت کے سامنے ڈٹے رہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت   زمان ٹاؤن کورنگی نمبر 4 میں ”امریکا   اسرائیل مردہ باد جلسہ عام و دعوت افطار“سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے امیرجماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے بھی خطاب کیا،منعم ظفر خان نے مزید کہاکہ فلسطین میں ہمارا قبلہ اول مسجد اقصیٰ صیہونیوں کے قبضے میں ہے، ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں لیکن امریکا کی مکمل سرپرستی کے باوجود اسرائیل اہل غزہ کو شکست نہیں دے سکا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید