لاپتہ پاکستانی باکسرز کی سی سی ٹی وی فوٹیج برمنگھم پولیس نے حاصل کرلی

August 15, 2022

برمنگھم ( نصر اقبال/ نمائندہ خصوصی) کامن ویلتھ گیمز میں لاپتا ہونے والےباکسر سلیمان بلوچ اور نذیر اللہ کی تلاش کیلئے بر منگھم پولیس نے ان کے چند دوستوں کا پتہ چلا لیا ہے۔ حکام نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی ہے۔ برطا نوی میڈیا کے مطابق سری لنکا کا لاپتا ہونے والا ایک مارشل آرٹ کھلاڑی پولیس سےرابطے میں آگیا ہے۔ پاکستانی دستے کے چیف ڈی مشن عابد قادری بر منگھم میں ہی موجود اور پولیس سے رابطے میں ہیں، انہوں نے باکسنگ ٹیم کے د یگر کھلاڑیوں سے رابطہ کر کے دونوں باکسرز کے دوستوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں ہیں ۔