ملزمان پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

August 15, 2022

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔

ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق مسلح ملزمان بینک کے باہر سے کیشئر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔

ایس ایس پی کے مطابق پیٹرول پمپ اور بینک کے درمیان 300 سے 400 میٹر تک کا فاصلہ ہے، آس پاس سے سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اطراف کے علاقے کی تلاشی جاری ہے۔