ایس ای سی پی میں جولائی میں ایک ہزار 691 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

August 16, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے جولائی میں 1 ہزار 691 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جس کے بعد کل رجسٹر کمپنیوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 897 ہو گئی ہے۔ جولائی 2022 میں تشکیل پانے والی 44کمپنیوں میں افغانستان، چین، ڈومینیکن ریپبلک، مصر، جرمنی، قازقستان مڈغاسکر، نیدرلینڈز، سعودی عرب، اسپین، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی۔ اس ماہ 98.9 فیصدکمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں اور 144 صارفین بیرون ملک سے رجسٹرڈ ہوئے۔ جولائی میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں جہاں 312نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 245، ٹریڈنگ میں208، سروسز میں 170، ایجوکیشن میں 65، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 41، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 57، ٹیکسٹائل میں48 ، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں38، فارماسیوٹیکل میں 30، اورپاور جنریشن میں 37میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔