پاکستان کے عوام سیاسی ومذہبی جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، ثروت اعجاز

August 16, 2022

کراچی ( اسٹاف رپوٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچموں کی بہار نے بھارت کے خلاف ریفرنڈم ،مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناکر بھارتی تسلط سے نجات کا میسیج دیدیا ہے،پاکستان کے عوام نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت سے نفرت کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارت کو کہہ دیا ہے کشمیر سے غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرئے، پاکستان کے عوام سیاسی ومذہبی جماعتیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان مسئلہ کشمیر ڈائیلاگ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرانا چاہتا ہے،بھارت نے غاصبانہ تسلط ختم اور مسلم نسل کشی کو نہیں روکا تو علماء سے جہاد کا فتویٰ لینے پر مجبور ہونگے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جہاد کے جذبے سے سرشار ہے۔