کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے ادارے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے انہیں عبرت کا نشان بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔