• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کا پولیو کے خاتمے اور متاثرہ افراد کی بحالی کے عزم کا اعادہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روٹری نے پولیو کے خاتمے کے اقدام (PEI) کے ساتھ شراکت داری کا اعادہ کرتے ہوئے پولیو سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ بیماری سے متاثرہ افراد کی بحالی اور معاونت کے عزم کا اعادہ کیا ہے،کی پولیو ویکسی نیشن مہم کے سلسلے میں گلستان جوہر میں روٹری کلب آف کراچی کمیونٹی سینٹر میں پروگرام منعقد کیا گیا، اس موقع پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ہر بچے تک ویکسین پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، روٹری کے مطابق کمیونٹی سینٹر میں قائم مصنوعی اعضا مرکز نے 2008 میں قیام کے بعد سے سندھ سمیت ملک بھر کے 37ہزار سے زائد بچوں، خواتین اور بزرگوں کو مصنوعی اعضا اور کیلپرز مفت فراہم کیے گئے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید