کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ سمیت تمام مقامات مقدسہ کا احترام پیش نظر رکھا جائے، کسی بھی تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حیثیت اور عظمت مسلمہ ہے جس سے کوئی مسلمان انکار اور نہ ہی اس پر حملہ برداشت کرسکتا ہے ۔