کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد بلاک L کے قریب پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد 2 ملزمان کو ہلاک کردیا ،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے اس دوران گشت پر معمور شاہین فورس تیموریہ کے جوان موقع پر پہنچے اور ملزمان کو پکڑ نے کے لئے انکا تعاقب شروع کردیا،تعاقب کے دوران ملزمان نے شاہین فورس کے جوانوں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ملزمان کے قبضے سے دو پسٹل، تین موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، شناخت کے لیے تلاش ڈیوائس کی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔