• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں مسلسل تاخیر پر باعث تشویش، الطاف شکور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں مسلسل تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی، اداروں کے درمیان عدم رابطہ اور جوابدہی کے فقدان کا خمیازہ کراچی کے شہری بھگت رہے ہیں، یونیورسٹی روڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر، کراچی میں ناقص حکمرانی کا ثبوت ہے، منصوبے کی تکمیل کی تاریخ بھی بار بار آگے بڑھائی گئی اور اب جون 2027 کا ہدف سامنے آیا ہے۔ یونیورسٹی روڈ پر طویل عرصے سے جاری تعمیراتی کام کے باعث شہریوں، طلبہ، تاجروں اور روزانہ سفر کرنے والوں کو شدید ٹریفک جام، گردوغبار، گڑھوں اور آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید