وفاقی کابینہ نے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

August 16, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیرادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

22 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے، 3 کو ایک مرتبہ اجازت کی منظوری دی دی گئی ہے۔

دریں اثناء وفاقی کابینہ نے شیری رحمان کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے سفارشات دے گی۔