پارلیمنٹ لاجز پر چھاپے کا معاملہ، عمران خان اور شیخ رشید کی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی

August 16, 2022

پارلیمنٹ لاجز پر اسلام آباد پولیس کے چھاپے کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط نے عمران خان اور شیخ رشید کو کل طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سےعمران خان اور شیخ رشید کو نوٹس بھجوا دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ قائمہ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کی تحریک استحقاق پر نوٹس بھجوائے ہیں۔

محرک صلاح الدین ایوبی کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر پارلیمنٹ لاجز پر ریڈ کیا۔

قائمہ کمیٹی کا اجلاس کل 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔