یورپی یونین کا بین الاقوامی روڈ سیفٹی منصوبے کیلئے فنڈنگ جاری رکھنے کا اعلان، حادثات کی روک تھام کے بجائے رشوت پر تشویش

August 17, 2022

پیرس(رضاچوہدری/نمائندہ جنگ ) یورپی یونین نے بین الاقوامی روڈ سیفٹی منصوبہ 2021-2027 کی حمایت میں فنڈنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم بعض ممالک روڈ سیفٹی کے قوانین اورقواعد ضابطہ پر عملدرآمد نہیں کررہئے جس کی وجہ ان ممالک میں ٹریفک کنٹرول کرنے والے حادثات کی روک تھام کی بجائے رشوت پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے جہاں حادثات میں شرح اموات بہت زیادہ ہے ، فرانسیسی اخبار کو جاری رپورٹ میں موٹر وے پولیس کی کارکردگی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا گئی سالوں پہلے یہ ایشیائی ٹریفک اداروں بہترین کارکردگی والا ادارہ تھا۔