انگور کھانے سے عمر دراز ہوتی ہے

August 17, 2022

فائل فوٹو

صحت مندانہ طرزِ زندگی بڑی حد تک انسان کو دائمی امراض سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذا میں تقریباً دو پیالی انگوروں کا استعمال جگر پر موجود چکنائی کو کم کرکے انسان کی عمر دراز کرتا ہے۔

انگور کے استعمال کے فوائد جاننے کے لیے چوہوں کو چکنائی سے بھرپور غذا کھلائی گئی اور ساتھ ہی روزانہ انگور کا سفوف دیا گیا جس کے نتیجے میں چوہوں کے جگر پر چربی کم ہوگئی اور وہ دیگر چوہوں کے مقابلے زیادہ عرصے تک زندہ رہے۔

دراصل، چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ اگر انگوروں کا استعمال بھی کیا جائے تواینٹی آکسیڈنٹ جینز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے قدرتی موت جلدی نہیں آتی۔

سیریز جرنل فوڈ میں شائع ہونے والییہ تحقیقویسٹرن نیو انگلینڈ یونیورسٹی کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین جان پیزوٹو کی رہنمائی میں کی گئی۔

اس تحقیق میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ چکنائی سے بھرپور مغربی غذا کے اثرات کا مقابلہانگورکرسکتے ہیں یا نہیں۔

پروفیسر ڈین جان پیزوٹوکا کہنا ہے کہ تحقیق میں سامنے آنے والی تبدیلی کا تعلق انسان کی 4 سے 5 سال کی زندگی میں اضافے سے ہوگا۔