این اے 108: عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

August 17, 2022

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

ضلعی الیکشن کمشنر نے عمران خان کے این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

ضلعی الیکشن کمشنر کے مطابق اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ ملنے پر عمران خان کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر این اے 108 نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کے بعد تمام حلقوں سے خود انتخابی میدان میں اترنے کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب ، این اے 237، این اے 239 اور این اے 246 کراچی پر ضمنی الیکشن کےلیے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔

25 ستمبر کو ہونے والے انتخابی معرکے کے لیےعمران خان کے کراچی کے 3حلقوں سمیت 8 نشستوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں جبکہ این اے 108 فیصل آباد سے مسترد ہوئے ہیں۔