شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

August 19, 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز) رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصویریں دیکھی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ قطع نظر اس سے کہ آپ اس سے کتنا اختلاف یا نا پسند کرتے ہیں، کسی شخص کی عزت نفس کو اس طرح پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ شہباز حکومت ملوث ہے یا ایسی بربریت کو روکنے میں بے بس! یہ ہمارے لئے شرم کی بات ہے۔